امتحانات ہونگے یا نہیں، این سی او سی اجلاس میں کیا فیصلہ ہوگا؟ سٹوڈنٹس کے تمام سوالات کے جواب
کورونا کمی کے باوجود سڑکوں پر احتجاج
کورونا وائرس پاکستان سے بظاہر جاتا ہوا نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے تمام کاروباری سرگرمیاں اور معمولات زندگی بحال ہوتے نظر آرہے ہیں حکومت خوش ہے اور اسے اپنی بڑی سیاسی کامیابی بھی قرار دے رہی ہے لیکن اس صورتحال میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو سڑکوں پر آچکا، ان کے چہرے اداس اور زبانوں پر شکوے ہیں وہ ہیں اس ملک کا مستقبل یعنی سٹوڈنٹس جو حکومت کی جانب سے اچانک امتحانات کے اعلان پر شدید پریشانی کا شکار ہیں فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کی طالبات سے لیکر ملک بھر کے طلبہ تک سب ہی حکومت کی اس پالیسی سے متاثر ہوئے اور سراپا احتجاج رہے لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہ رینگی
ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟
ملک میں کورونا کیسز کی شرح ہر نئے دن کے ساتھ کم سے کم ترین ہونے کی طرف گامزن ہے این سی او سی کی روزانہ کی بنیاد پر جاری رپورٹ کے مطابق کل سے اب تک 901 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 23 افراد جاں کی بازی ہار گئے واضع رہے کہ کل سے اب تک 44544 ٹیسٹ کیے گئے یعنی پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی شرح 2.02 فیصد تک آگئی جبکہ اس وقت بھی پاکستان میں 32241 کورونا کے پازیٹو کیسز موجود ہیں جو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں تاہم متعدد گھروں سمیت مختلف مقامات پر قرنطینہ کیے ہوئے ہیں ملک میں اب تک 22211 کورونا مریض جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں سب سے زیادہ تعداد پنجاب پھر سندھ اور یوں خیبرپختونخواہ سے معاملہ گلگت بلتستان تک پہنچتا ہے
این سی او سی کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟
این سی او سی اجلاس کے بارے میں جاننے سے پہلے کچھ اہم حقائق ہیں جن کا علم ہونا انتہائی ضروری ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے چئیرمین وفاقی وزیر اسد عمر ہیں جبکہ نیشنل کوآرڈینشن کی ذمہ داری لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں کے پاس ہے اسی طرح میڈیا کے ساتھ روابط کے لیے آئی ایس پی آر کے کرنل شفیق کو تعینات کیا گیا ہے جوکہ حال ہی میں برگیڈیر کے عہدے پر ترقی کر چکے ہیں اجلاس میں پاک آرمی کی میڈیکل کور سمیت دیگر شعبوں سے ماہرین کو مختلف ذمہ داریاں دی گئی ہیں جبکہ ایجنڈا کے مطابق وقتا فوقتا مختلف وفاقی وزرا چیف سیکریٹریز سمیت سول اداروں کے مختلف سربراہان کو مدعو کیا جاتا ہے واضع رہے کہ اجلاس روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہوتا ہے جبکہ اکثر بروز اتوار بھی این سی او سی بیٹھک جاری رہتی ہے تاہم اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے میڈیا کو پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی نہ ہی آج تک میڈیا کو این سی او سی میں مدعو کیا گیا ہے اجلاس کے اختتام پر برگیڈیر شفیق تمام فریقین کی مشاورت سے بنائی گئی متفقہ پریس ریلیز میڈیا نمائندوں کے ساتھ شئیر کر لیتے ہیں اور وہی خبر کی صورت میں ٹی وی سکرینوں کی ذینت بنتی ہیں
امتحانات کے بغیر پروموشن کا مطالبہ کیوں؟
رواں ماہ 2 جون کو جب وفاقی وزیر تعلیم نے ایچ ای سی میں بین الالصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس میں یہ دو ٹوک اعلان کیا کہ امتحانات ہر صورت ہونگے تو ملک بھر میں موجود میٹرک انٹر کے بچوں پر یہ اعلان ایک بجلی کی طرح گرا، اس سے قبل میٹرک انٹر کے سٹوڈنٹس امتحانات دوبارہ کینسل ہونے اور پرموٹ ہونے کی جو امید تھی وہ تو ٹوٹ گئی تاہم شفقت محمود کے سلیبس کم کرنے، مزید تاریخ دینے اور صرف اہم کتابوں کے امتحانات لینے کے اعلان سے کچھ بچے وقتی طور پر چپ رہے تاہم کچھ ہی روز گزرنے کے بعد جب بچے تیاری کرنے بیٹھے تو معلوم ہوا کہ آن لائن پڑھنے کی وجہ سے دماغ میں کچھ جانے کا نام ہی نہیں لے رہا جس کے بعد بچوں کی جانب سے امتحانات کینسل کرتے ہوئے پروموشن کے معاملے کی ایک تحریک کا آغاز ہو گیا فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کی طالبات، نمل کے سٹوڈنٹس سمیت لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے کہیں پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج تو کہیں آنسو گیس کا استعمال سٹوڈنٹس کو منتشر کرنے کے لیے کیا گیا تاہم طلبہ ڈٹے رہے اس ساری صورتحال میں سوشل میڈیا خصوصا ٹویٹر پر پر آئے روز سٹوڈنٹس کی ٹرینڈنگ کی وجہ سے معاملہ حکومتی ایوانوں میں بھی زیر بحث رہا
امتحانات کے حوالے سے این سی او سی اجلاس کب ہوگا؟
ہمارے میڈیا میں زرائع کے نام پر کسی بھی خواہش کو خبر کا رنگ دیکر بغیر تصدیق کے ٹی وی پر نشر اور اخبارات میں چھاپا جاسکتا یے تاہم اس طرح کی خبر دینے سے پہلے اس بات کا لازمی خیال بھی رکھا جاتا ہے کہ خبر باؤنس نہ ہو یعنی خبر کی تردید نہ آجائے، سٹوڈنٹس کے احتجاج کی وجہ سے اب موجودہ اطلاعات یہ ہیں کہ این سی او سی کی جانب سے خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے چونکہ کچھ روز قبل اسد عمر اجلاس میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں جولائی کا مہینہ خطرناک قرار دے چکے ہیں کہ اس ماہ چوتھی لہر شروع ہونے کا خدشہ موجود ہے جس کی وجہ سے یہ امکانات موجود ہیں کہ سٹوڈنٹس کے امتحانات کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر ایک بار پھر نظر ثانی کی جاسکتی ہے اس بات کا امکان موجود ہے کہ اجلاس آج، کل یا پرسوں یعنی 29 تاریخ کو ہوسکتا ہے جس کے بعد امتحانات کے حوالے سے فیصلہ سامنے آئے گا
این سی او سی کا کیا ممکنہ فیصلہ ہوسکتا ہے؟
دیگر افراد کی طرح غیر مصدقہ لیکن چٹ پٹی اور قارئین کی خواہش کے مطابق خبر دیکر واہ واہ وصول کرنا بظاہر آسان ہے لیکن اس شارٹ کٹ سے ایک تو کسی کے جزبات کے ساتھ کھیلنے کا بڑا ظلم ہوسکتا ہے اور دوسرا آپ کی قابل اعتماد صحافت پر بھی ایک داغ لگ سکتا ہے اس لیے سچ تو یہ ہے کہ اجلاس سے پہلے کسی بھی قسم کی پیشن گوئی کرنا بے سود ہے کیونکہ اجلاس میں مختلف شرکاء کی جانب سے اعدادوشمار اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی فیصلے کیے جاتے ہیں اور اجلاس سے پہلے کچھ کہنا قبل ازقت ہے لیکن موجودہ صورتحال کے تحت یہ امکان ظاہر کیا جاسکتا ہے کہ حکومت کی جانب سے امتحانات کینسل کا آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن کچھ ہی روز پہلے اسمبلی میں شفقت محمود کی جانب سے پراعتماد انداز میں یہ کہنا کہ امتحانات لازمی ہونگے اس امکان پر پانی پھیر دیتا ہے لیکن یہ حقیقت بھی سامنے رکھی جائے کہ این سی او سی اجلاس میں فیصلے شفقفت محمود کی مشاورت سے ہوتے ہیں تاہم فیصلے ان کے نہیں ہوتے دوسرا آپشن مزید وقت دینے کا ہوسکتا ہے لیکن یونیورسٹیز میں داخلوں کی وجہ سے یہ آپشن قابل عمل نظر نہیں آتا جبکہ تیسرا آپشن حالات کو جوں کا توں رہنے کا بھی ہوسکتا ہے
موجودہ صورتحال میں سٹوڈنٹس کیا کریں؟؟؟
تپتی دھوپ میں احتجاج کرنا ٹویٹر پر ٹرینڈز بنانا یقینا سود مند ہوسکتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ کتابوں کو بالکل خیر آباد کہنا ایک اچھا آئیڈیا نہیں ہوگا امتحانات ہوسکتے ہیں یہ حقیقت بھی ذہن میں رکھ کر دن کی روٹین بنانی پڑے گی تاکہ کسی بھی قسم کے حالات کے لیے خود کو تیار رکھا جاسکے باقی ساری صورتحال میں اللہ سے امید رکھنا، دعائیں اور عبادات کا سلسلہ بھی یقین تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے
اگر امتحانات ہوئے تو ہمارا مستقبل تو تباہ ہوگیا
ReplyDeleteمیٹرک میں 930 مارکس آئے اور اس سال پتہ نہیں کے کیا ہوگا فیل ہونے کا چانسیس زیادہ ہے
Thanc for info...may ALLAH bless U
ReplyDeleteآپ کی رائے کا شکریہ
ReplyDeleteFail hony kay chances hain Hamary 12th
ReplyDeleteSir mray matric main 90% marks hain agr ab 2nd year k exams hoy to mra poora career dead,,,,
ReplyDeletePlz promoption karwadain plz it a humble req becoz we are soo worried sooo depressed
ReplyDeleteBundle of Thanks Tafseelat ky liye 👍❤
ReplyDeleteThankss ❤️
ReplyDeleteBro U do a Realy great Job Nice...!!
ReplyDeleteye hamare sath zyadti hogi mere matric Main 880 marks the lekin is bar kuch ni ata
ReplyDelete