امتحانات ہونگے یا نہیں، این سی او سی اجلاس میں کیا فیصلہ ہوگا؟ سٹوڈنٹس کے تمام سوالات کے جواب
کورونا کمی کے باوجود سڑکوں پر احتجاج کورونا وائرس پاکستان سے بظاہر جاتا ہوا نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے تمام کاروباری سرگرمیاں اور معمولات زندگی بحال ہوتے نظر آرہے ہیں حکومت خوش ہے اور اسے اپنی بڑی سیاسی کامیابی بھی قرار دے رہی ہے لیکن اس صورتحال میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو سڑکوں پر آچکا، ان کے چہرے اداس اور زبانوں پر شکوے ہیں وہ ہیں اس ملک کا مستقبل یعنی سٹوڈنٹس جو حکومت کی جانب سے اچانک امتحانات کے اعلان پر شدید پریشانی کا شکار ہیں فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کی طالبات سے لیکر ملک بھر کے طلبہ تک سب ہی حکومت کی اس پالیسی سے متاثر ہوئے اور سراپا احتجاج رہے لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہ رینگی ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال کیا ہے ؟ ملک میں کورونا کیسز کی شرح ہر نئے دن کے ساتھ کم سے کم ترین ہونے کی طرف گامزن ہے این سی او سی کی روزانہ کی بنیاد پر جاری رپورٹ کے مطابق کل سے اب تک 901 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 23 افراد جاں کی بازی ہار گئے واضع رہے کہ کل سے اب تک 44544 ٹیسٹ کیے گئے یعنی پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی شرح 2.02 فیصد تک آگئی جبکہ اس وقت بھی پاکستان میں 32...